لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کے قانونی ماہرین نے گریٹر اقبال پارک لاہور واقعہ میں گرفتار ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر میں دفعہ 354 کو ملزمان کے خلاف انتہائی خطرناک قرار دیا ہے، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان پر اگر جرم ثابت ہو گیا تو ملزمان کو اس دفعہ کے تحت سزائے موت یا عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ قانونی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سزا ملنے کی صورت میں تمام ملزمان نشان عبرت بن جائیں گے۔