جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

متحدہ اور پیپلز پارٹی میں بلاول کے بیان پر ٹھن گئی

datetime 2  دسمبر‬‮  2014 |

لاہور۔۔۔متحدہ اور پیپلز پارٹی میں بلاول کے بیان پر ٹھن گئی ہے ، متحدہ نے بیان کی وضاحت مانگ لی ہے جبکہ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بلاول بھٹوزرداری سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الطاف حسین کو وضاحت نہیں دیں گے اگر ایم کیوایم عدالت گئی تو ہم بھی شواہد کے ساتھ لندن کا رخ کریں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے الطاف حسین کو کوئی دھمکی نہیں دی بلکہ انہوں نے اپنی تقریر میں صرف سچ کہا اور ہم اس بیان پر الطاف حسین کو وضاحت نہیں دیں گے اگر انہیں عدالت جانے کا شوق ہے تو وہ پورا کرلیں جبکہ متحدہ اگر عدالت گئی تو ہم بھی تمام شواہد کے ساتھ لندن کا رخ کریں گے۔
اس سے قبل بلاول ہاؤس لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ (ن) لیگ سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے نہ ہی ہم اس کی حمایت کرتے ہیں ہم صرف جمہوریت بچانے کی بات کرتے ہیں جبکہ (ن) لیگ جہاں غلط کام کرے گی اس پر تنقید کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی نے حکومت گرانے کا تہیہ کرلیا تو ہم اکیلے ہی کافی ہیں ہمیں عمران خان کی طرح کسی امپائر اور شیخ رشید کی ضروت نہیں ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا کر عمران خان کو کیا فائدہ ہورہا ہے،وہ کبھی منی لانڈرنگ کا مشورہ دیتے ہیں تو کبھی بجلی کے بل اور ٹیکس دینے سیمنع کرتے ہیں دراصل وہ عمران خان اسرائیلی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اصلیت ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے اگر انہیں اقتدار ملا تو وہ پورے ملک کی نوجوان نسل کو منشیات پر لگادیں گے، عمران خان کو مثبت سیاست کرنا چاہئے وہ احتجاج اور جلسے کرتے رہیں لیکن جس احتجاج سے معیشت کو نقصان ہو عوام ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر لوگ رضا کارانہ طور پر کاروبار بند کرنا چاہئیں توہم کچھ نہیں کہیں گے اور اگر کہیں زبردستی کاروبار بند کرایا گیا تو قانون حرکت میں ا?ئے گا،عمران خان اگر حکومت کو مشکل میں ڈالنا چاہتے ہیں تو بے شک ڈالیں لیکن عوام کو پریشان نہ کریں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…