لاہور(این این آئی) میو ہسپتال میں زیر علاج کرونا کے مریض نے خودکشی کرلی،کرونا سے متاثرہ 35 سالہ مریض نے وارڈ میں چھری سے اپنا گلا کاٹ لیا اورزیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت واقعہ ہوگئی۔نجی ٹی وی نے ہسپتال کی انتظامیہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مریض نے پھل کاٹنے والی چھری کا استعمال کرتے ہوئے اپنا گلا کاٹا اور خون زیادہ بہنے کی وجہ سے مریض جانبر نہ ہوسکتا۔میوہسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ مریض کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی، وہ تین اگست سے ہسپتال میں زیر علاج تھا۔مریض کی خودکشی کے بعد انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا جس نے سب سے پہلے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے متعلقہ وارڈ منتقل کیا اور کمرے سے شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔