جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان معاملے پر روس نے ٹرائیکا پلس اجلاس سے بھارت کو باہر کر دیا

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)افغان معاملے پر روس نے ٹرائیکا پلس اجلاس سے بھارت کو باہر کر دیا، گلوبل ٹائمز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں ٹرائیکا پلس اجلاس سے بھارت کو روس نے اپنی خواہش پر باہر رکھا،رپورٹ میں کہا گیا کہ روس کسی ایسے ملک کو اجلاس میں نہیں بلانا چاہتا تھا جس کا افغانستان میں کردار نہ ہو،

امریکہ سے بھارتی قربت اور پاکستان سے دشمنی بھی روس کے فیصلے کا سبب بنی،دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں تیزی سے ابتر ہوتی صورت حال پر تحفظات ہیں، کوئی بھی ملک ہم سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا حامی نہیں،ہم نے ہمیشہ افغانستان سے امریکہ کے ذمہ دارانہ انخلاء کی بات کی،بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں سپائلر کا کردار ادا کیا،بھارت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے،افغانستان کے موجودہ حالات کے باعث پاکستان میں مہاجرین کا سیلاب پاکستان آئیگا،پاکستان مزید افغان مہاجرین کی میزبانی کا متحمل نہیں ہو سکتا،امید ہے ٹرائیکا پلس سے بین الافغان ڈائیلاگ آگے بڑھے گا، عالمی برادری،او آئی سی اور اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ جمعہ کو یہاں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے پاکستان کا دورہ کیا،انہوں نے دورہ وزیر خارجہ کی دعوت پر کیا،ملاقاتوں میں باہمی تعلقات،علاقائی مسائل، افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،عراق کا دورہ کرنے والے پاکستانی زایرین کے ویزا معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے نجف اور کربلا میں قونصل خانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو افغانستان میں تیزی سے ابتر ہوتی صورتحال پر تحفظات ہیں،2001 سے اب تک ہم نے 80 ہزار سے زائد جانوں کا نقصان اٹھایا،کوئی بھی ملک ہم سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا حامی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان پر ایمبیسڈر محمد صادق ٹرائیکا پلس ملاقات اور علاقائی اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ گئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا،وفد نے پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کیا،وفد نے کشمیری مہاجرین،سول سوسائٹی سے بھی ملاقاتیں کیں،وفد او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا،عالمی برادری،او آئی سی اور اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے

حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہاکہ اتحادی افواج کی واپسی افغانستان کے حالات سے منسلک ہیں،افغان سرزمین پر دہشت گرد گروپ موجود ہیں،پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے،بھارت افغانستان اور پاکستان کے عدم استحکام میں ملوث

ہے،پاکستان نے یو این میں بھارتی دہشت گردان عزائم کا ڈوزیئر پیش کیا،داسو واقعہ میں ”را“این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے،بھارت کے پاکستان مخالف ثبوت سب کو فراہم کئے ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ افغانستان مسئلے کا فوجی حل نہیں سیاسی ہے،انٹرا افغان مذاکرات بدقسمتی سے التوا کا شکار ہے،پاکستان چاہتا ہے مذاکرات دوبارہ

شروع ہوں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان امن کانفرنس ملتوی ہوئی تھی معطل نہیں،اس کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے موجودہ حالات کے باعث پاکستان میں مہاجرین کا سیلاب پاکستان آئیگا،پاکستان مزید افغان مہاجرین کی میزبانی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ افغان سفیر کی

صاحبزادی کا بیان ہماری تحقیقات سے میل نہیں ہوتا،تحقیقات مکمل کرنے کے کیے افغان سفیر کی بیٹی کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ نے بھارت کی منظم ریاستی پاکستان مخالف پالیسی کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ 11 اگست کو دوحہ مین ٹراییکا پلس جلاس منعقد ہوا،اس اجلاس میں پاکستان،

امریکہ،چین اور روسی فیڈریشن کے خصوصی ایلچی برایے افغانستان شریک ہوئے،اس کے علاوہ افغانستان پر ایک علاقائی اجلاس بھی منعقد کیا گیا،افغان حکومت کے وفد کی قیادت عبداللہ عبداللہ کر رہے تھے،افغان طالبان کا وفد بھی دوحہ میں موجود تھا۔ ترجمان نے کہاکہ تحریک طالبان پاکستان ایک کالعدم جماعت ہے،ہم افغان حکومت کو کہتے ہیں کہ ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ بغیر تحقیقات

پاکستان پر الزام تراشی کی،بھارت اس قسم کے الزامات اور واقعات کو فالس فلیگ آپریشن کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے، داسو اور جوہر ٹاون واقعات کی مکمل تحقیقات کے بعد بھارت کے ملوث ہونے کی بات کی گئی،پاکستان نے کبھی واقعہ کے فوری بعد کسی پر الزام نہیں لگایا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس جوہر ٹاؤن اور داسو دہشت گردی کی مکمل منی ٹریل اور ریکارڈ موجود ہے،ہم کل قوتی تعلقات کی بجائے طویل المدت اور کثیر الجہتی شراکت داری پر یقین رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…