اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چینی کمپنی ہواوے پر پاکستان میں جاسوسی کا الزام عائد کر دیا گیا، برطانوی خبر رساں ادارےروئٹرز نے تجارتی راز چوری کرنے اور پاکستان میں جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا میں قائم سافٹ ویئر کمپنی بزنس ایفیشنسی سلوشنز ایل ایل سی نے ہواوے پر کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں تجارتی راز چوری کرنے کے الزام میں پاکستانی حکومت کے ایک منصوبے پر کام کرنے کے بعد مقدمہ درج کر دیا ۔ امریکی کمپنی جانب سے الزام لگایا گیا کہ چینی کمپنی نے اپنی ٹیکنالوجی کو بیک ڈور استعمال کرنے کیلئے استعمال کیا ہے جس کے تحت اس نے حساس ڈیٹا جمع کیا جو پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے استعمال کیا جائے ، ہواوے نے 2016 میں بی ای ایس کے ساتھ 150 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔