لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ صوفیہ عثمان بزدار کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ بخار کی علامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ صوفیہ عثمان بزدار کاکورونا کا ٹیسٹ لیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی اہلیہ صوفیہ عثمان بزدار نے خود کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قرنطینہ کر لیا ہے۔