جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کون سی بہو کرے گی؟ مریم نواز کی بہو چاہتی ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں، ڈاکٹر شہباز گل کاحیران کن انکشاف

datetime 13  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مریم صاحبہ ہر صورت ملک سے فرار چاہتی ہیں تا کہ سزا نہ کاٹنی پڑے۔ اور دوسری طرف بہو کا دل ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ’’مریم صاحبہ ہر صورت ملک سے فرار چاہتی ہیں تا کہ سزا نہ کاٹنی پڑے۔ اور دوسری طرف بہو کا دل ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں۔ اب بھلا بتائیں اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کونسی بہو کرے گی ؟ ہماری باجی مریم سے تو ساری ن لیگ پناہ مانگتی ہے بیچاری اکیلی بہو تو یہ معرکہ انجام نہ دے پائے گی۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم صاحبہ اب بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے بھاگنے کی پلاننگ کر رہی ہیں۔اس بار یہ بہانے نہیں چلیں گے۔بہت ہو گیا جھوٹ۔ بیٹے کو پاکستان بلائیں اور یہاں شادی میں شرکت کریں۔حکومت ہر طرح سے آپکے بھاگنے کی اس سازش کو ناکام بنائے گی۔اس لائن پراب ان کمنگ کی سہولت ہے آؤٹ گوئنگ مکمل بند ہے۔قبل ازیں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ غلط بیانی کرنا آپ کا وطیرہ ہے جو آپ نے بیٹے کی شادی پر بھی جاری رکھا،عوام کو سچ بتائیں کہ اسی پراپرٹی کے بارے آپ نے کہا تھا کہ میری لندن تو پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں۔پھر کیلبری فونٹ سے جعلی کاغذات ملک کی اعلی عدالت میں جمع کروائے- جس پر سزا ہوئی اور اب لندن نہیں جا سکتیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…