جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پہلی مرتبہ پاکستان میں ایسا الیکشن کرائیں گے جس کے نتائج سب قبول کریں گے، وزیراعظم

datetime 13  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ان کی حکومت پہلی مرتبہ پاکستان میں ایسے انتخابات کروائے گی جس کے نتائج سب قبول کرلیں گے، جیسے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینز آجائیں گی اس کے ساتھ نادرا کا ڈیٹا ٹیلی کر کے

ہم بالکل اکیسیوں صدی کا الیکشن کروائیں گے۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ہیڈکوراٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک میں 33 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں لیکن ان کے علاوہ بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو غیر رجسٹرڈ ہیں۔انہوںنے کہاکہ جن کے پاس کوئی شناخت نہ ہو وہ نان سیٹیزن بن جاتے ہیں، نادر جو ایلین رجسٹریشن کارڈز جاری کررہا ہے اس کی وجہ سے وہ مرکزی دھارے میں آجائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اس کارڈ کی مدد سے وہ کاروبار کرسکیں گے، بینکوں میں پیسے رکھواسکیں گے اور معیشت کا حصہ بن جائیں گے اور غیر قانونی کاموں سے بچیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو فراڈ معاشرے میں اور انتخابات میں ہوتا ہے اس سب کا حل ٹیکنالوجی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی دونوں کیا ستعمال سے ہم پہلی مرتبہ پاکستان میں ایسا الیکشن کروائیں گے جس کے نتائج سب قبول کرلیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہوگی کہ ٹیکنالوجی کو ڈیٹا سے منسلک کردیں گے اور ٹھپے لگانا، بیلٹ باکس بھرنا، ایک ایک گھر سے 100، 100 جعلی ووٹس رجسٹرڈ کرانے جیسے تمام کام ختم ہوجائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ جیسے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینز آجائیں گی اس کے ساتھ نادرا کا ڈیٹا ٹیلی کر کے ہم بالکل اکیسیوں صدی کا الیکشن کروائیں گے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…