جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاک افغان بارڈر ’باب دوستی ‘کھول دیا گیا

datetime 13  اگست‬‮  2021 |

چمن (این این آئی)پاک افغان بارڈر باب دوستی ایک ہفتے کی بندش کے بعد جمعہ کو کھول دیا گیا، پہلے مرحلے میں پیدل آمدورفت بحال ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کے مطابق بارڈر کے دونوں جانب پاکستانی اور افغان شہری اپنے اپنے ملک جانے لگے ہیں۔کسٹم حکام نے بتایا کہ پاک افغان دو طرفہ ٹریڈ بھی بحال کی جارہی ہے، پاکستانی ٹرکوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی 7 روز سے ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند تھا، سرحد کے دونوں جانب بڑی تعداد میں پاکستانی اور افغان شہری پھنسے ہوئے تھے۔لیویز حکام کے مطابق پاک افغان دوطرفہ ٹریڈ اور پیدل آمد و رفت بھی معطل تھی۔افغانستان واپس جانے والے افغان شہریوں کی بھی بڑی تعداد چمن میں پھنسی ہوئی تھی۔ایک ہفتہ قبل اسپین بولدک میں طالبان انتظامیہ نے باب دوستی بند کیا تھا، ایک ہفتے کے دوران تین بار سرحدی حکام میں سرحد کھولنے پر اتفاق ہوا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…