اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں ماسک پہننے کی ہدایت پر ایک خاتون نے پولیس اہلکاروں کی پٹائی شروع کردی۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا جس پر سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے خاتون کا چالان کردیا۔خاتون چالان کا سنتے ہی آپے سے باہر ہوگئیں اور اہلکاروں پر ناصرف لاتیں اور گھونسے برسائے بلکہ بری طرح ان کے بال بھی نوچ ڈالے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو ایک اہلکار روکنے کی کوشش کررہا ہے لیکن خاتون نے ہاتھ چھڑا کر دوسرے اہلکار کو بالوں سے پکڑ کر اس کی پٹائی شروع کردی۔