سانگلہ ہل(آن لائن) پولیس کا جوتے بنانے والی منی فیکٹری پر چھاپہ،پاکستانی جھنڈا کی بے حرمتی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ محلہ گارڈن ٹائون کے رہائشی ملزم رمضان نے جوتے بنانے والی منی فیکٹری بنا رکھی ہے،جہاں پر سبز رنگ کی ریکسئین شیٹ پر سبز تار سے چاند اور ستارہ بناتا ہے،جو پاکستان کا جھنڈا ظاہر ہوتا ہے،ملزم جوتے تیار کرتا اوردیگر دوکانداروں کو بھی فروخت کرتا ہے،ملزم کی گھنائونی حرکت سے عوام میں بے چینی پائی گئی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر فیروز بھٹی نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر سبز رنگ کی شیٹیں اور تار برآمد کرکے محمد یعقوب اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیاہے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کر دیاگیا ہے۔