سانگلہ ہل(آن لائن)وطن کی مٹی گواہ رہنا!ملک بھر کی طرح سانگلہ ہل اور گردونواح میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں،مقامی قائد اعظم ہل پارک میںمحنت کش نے یوم آزادی کی آمد پر بھکاری میاں بیوی کامجسمہ بنا کروطن سے محبت کا انوکھا اظہارکیا،
محنت کش رزاق ببونے یوم آزادی کی آمد پرمہنگائی پر زبردست نقشہ کشی کرتے ہوئے بھکاری میاں بیوی کا مجسمہ بنے ہاتھ میں پاکستانی جھنڈا تھامے اپنے وطن سے محبت کا انوکھا اظہار کرکے اہل وطن سے خوب داد وصول کی،مقامی قائداعظم ہل پارک میں اپنے اندازمیں چہرے اور کپڑوں پرگیلی مٹی سے لت پت ملک سے محبت کااظہارکیاگیا، فنکارکی عظمت کوترازومیں نہ تولو،فنکارتوہردورمیں عظیم رہاہے)،رزاق ببونے اپنے ساتھی کے ہمراہ جشن آزادی کی آمدکی خوشی میں چہرے اور کپڑوں پر گیلی مٹی سے لت پت شہربھرکاچکرلگایااوراہل وطن سے خوب دادوصول کی۔محمدرزاق ببو نے انوکھااعلان کرتے ہوئے کہاکہ 14اگست کے موقع پرپورادن مجسمہ بنے آزادی کی خوشیوں میں شامل ر ہونگا۔رزاق ببومقامی مسلم لیگ (ن)کے سرگرم جذباتی کارکن اورشہرکے معروف ٹک ٹاکربھی ہیں جولیگی ایم پی اے میاں اعجازحسین بھٹی کے پٹرول پمپ پرسروس اسٹیشن پرگاڑیاں دھوکراپنے بچوں کاپیٹ پالتاہے۔شہریوں نے جشن آزادی کے موقع پربہترین پرفارمنس دکھانے پرخوب خراج تحسین پیش کیاہے۔