اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

محبت اندھی ہوتی ہے، ملتان میں 28 سالہ لڑکی نے 70 سالہ بزرگ سے محبت کی شادی کر لی

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں 28 سالہ لڑکی نے ستر سالہ بزرگ سے شادی رچا لی، سید باسط علی نے یو ٹیوب چینل پر دونوں سے بات چیت کی، لڑکی کا نام ثمینہ ہے اور اس کی عمر اٹھائیس سال ہے، بزرگ کا نام ارشد ہے اور ان کی عمر ستر سال ہے، اس موقع پر لڑکی نے بتایا کہ یہ محبت کی شادی ہے اور اس لئے ان سے محبت ہوئی کہ یہ بہت اچھے انسان ہیں،

رشتے کے بعد میری ایک دوست آئیں تو میں نے ان کی تصویر دکھائی جس پر اس نے کہاکہ یہ تو عمر میں تم سے کافی بڑے ہیں، تو میں نے کہا کہ اگر لڑکا ہو اور وہ مجھے خوش نہ رکھے تو یہ بڑے ہیں یہ میرا بہت خیال رکھیں گے اور ویسے بھی یہ بہت اچھے انسان ہیں اور ماشاء اللہ میں بہت خوش ہوں، نیک ہیں، اچھے ہیں ان کا دل بہت بڑا ہے، جب ارشد نامی بزرگ سے سوال کیا گیا کہ آپ کو ان سے کیسے محبت ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ یہ محبت بڑی پرانی ہے، یہ جب پیدا ہوئی تھیں تو اس وقت ہی میں نے سوچ لیا تھا کہ میں اس سے شادی کروں گا اورپھر اللہ کے حکم سے یہ شادی ہو گئی، لڑکی نے بتایا کہ زندگی بہت اچھی اور بہت خوشگوار گزر رہی ہے، ان سے لڑتی ہوں کسی جائز وجہ سے لیکن یہ برا نہیں مانتے، میں اکثر یہ سوچتی ہوں کہ یہ ناراض ہو جائیں گے لیکن یہ اتنے اچھے ہیں کہ میری کسی بات کو دل پر نہیں لیتے، ان میں اتنی اچھائیاں ہیں کہ اگر انہیں فرشتے سے مشابہت دی جائے تو وہ کم ہے۔ اس موقع پر ستر سالہ بزرگ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور خاتون نے بتایا کہ ان کا دل بہت نرم ہے اور ایسی کوئی بات ہے تو ان کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔ یہ میرا بہت خیال رکھتے ہیں اور اکثر میرے لئے تحفہ لے کر آتے ہیں اور وہ تحفہ لے آتے ہیں جو میں نے دل میں سوچ رکھا ہوتا ہے، اس موقع پر ستر سالہ بزرگ نے بھی کہا کہ یہ بھی میرا بہت خیال رکھتی ہے اور پرائیویٹ ملازم ہوں جب بھی رات کو بارہ ایک بجے آتا ہوں

یہ ہی دروازہ کھولتی ہے اور میرا انتظار کرتی ہے۔ ثمینہ نے کہا کہ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے جیسا سوچتی ہوں ویسے تحفہ مل جاتا ہے، ارشد نامی بزرگ نے کہاکہ جہاں بھی جاتا ہوں اس کے لئے وہاں کپڑے اور دیگر چیزیں لے آتاہوں، قصور گیا تھا وہاں سے اس کے لئے میتھی لے آیا، جب ثمینہ سے سوال کیا گیا کہ عمروں میں اتنے فرق کے باوجود شادیاں کرنا چاہئیں جس پر انہوں نے کہا کہ بالکل کرنی چاہئیں اور پیار اور اخلاص سے رہنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…