جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار بدقسمت وین میں آگ لگنے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی ،افسوسناک واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار

datetime 9  اگست‬‮  2021 |

گوجرانوالہ (این این آئی)اوگرا اور دیگر اداروں کی جانب سے گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار بدقسمت وین میں سلنڈر پھٹنے کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس کے بعد وین میں آگ لگنے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین بچوں سمیت دس افراد جھلس کر جاں بحق

ہو گئے تھے۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق وین میں ایک نہیں دو سیلنڈر لگے ہوئے تھے، وین میں غیر معیاری سیلنڈرز کا استعمال کیا گیا تاہم گاڑی میں موجود دونوں سیلنڈرز کے ٹینک درست حالت میں ہیں۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق وین کو پیچھے سے ٹکر لگی تو ایک سیلنڈر کی نوزل کھل گئی تھی، سیلنڈر کی نوزل کھلنے سے گیس گاڑی میں پھیلی اور آگ لگ گئی۔رپورٹ کے مطابق گاڑیوں میں سی این جی سیلنڈرز میں ایل پی جی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کمرشل گاڑیوں کو سرٹیفکیٹ دینے کا عمل شفاف بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔دریں اثنا گوجرانوالہ میں مسافر وین میں آگ لگنے کے تمام شواہد جمع کر لیے گئے ہیں جبکہ ڈرائیورز کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی بنادی گئی ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید محمد علی کے مطابق تمام محکموں نے فرانزک عملے کے ساتھ شواہد جمع کر لیے ہیں اور واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید محمد علی کے مطابق ہسپتال میں

میتوں کا پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے ۔دوسری جانب کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن کی جانب سے وین حادثے میں متاثر ہونے والے اسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی گئی ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ نے سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژن کے 6 اضلاع میں بلا تفریق کارروائی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…