اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)جس تنخواہ پر عمران خان کام کر رہے ہیں ،اُس تنخواہ پر مسلم لیگ ن کام نہیں کرسکتی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم و سینئر مرکزی رہنما
مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہو اور نظام آئین کے مطابق چلایا جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ ہم سمجھوتہ آئین شکنی سے کریں تو ہم اقتدار میں آجائے گی او رپھر معاملات خراب ہوں گے ۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان جس تنخواہ پر کام کر رہے ہیں اس پر پاکستان مسلم لیگ تو کبھی کام نہیں کرے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈھائی سال سے بغیر کسی چارج کے ایک شخص کو جیل میں ڈال رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انصاف کا نظام نہیں، یہاں انصاف نہیں ملتا، بغیر مقدمہ چلائے وہ سالوں سے قید ہیں، ضمانت خورشید شاہ کا حق ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ہم بھی ضمانتوں پر ہیں اور بے بنیاد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔