لاہور۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اف اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے ای سی سی سے رابطہ کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کرلیا جب کہ ترجمان پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ای سی سی کے جواب کا انتظار ہے اور ای میل ا نے کے بعد سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ا ئی سی سی کا ا ف اسپنر سعید اجمل کے ایکشن کا معائنہ انگلینڈ کی بائیو مکینکس لیب سے کرائے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب ’’ دوسرا’’ کے موجد ثقلین مشتاق نے پی سی بی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ سعید اجمل کے بازو کا خم 15 ڈگری کے اندر ا چکا ہے اور لندن کے ٹیسٹ سینٹر سے دو مرتبہ ابتدائی ٹیسٹ کرایا گیا ہے جو کہ تسلی بخش رہا۔واضح رہے کہ پاکستانی جادوگر اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو رواں سال اگست میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے جس کے باوجود وہ اب تک ایک روزہ میچز میں بہترین بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے ای سی سی سے رابطہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































