لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے جمعرات کی رات ہونے والی بارش آئندہ مزید دو روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ جمعرات کی رات ہونے والی بارش سے لاہور کا موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں کم بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ بارش شہر کے علاقہ لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی جہاں 90 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے بجلی کی تاریں ٹوٹ کر سڑکوں پر جا گری بارش سے 80 سے زائد فیڈر ٹرپ ہوگئے۔ تاہم صبح ہوتے ہی ان فیڈروں پر بجلی بحال کردی گئی۔