بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیصل سلطان اور یاسمین راشد سے استعفیٰ لیں پھر عمران خان قوم سے معافی مانگیں،نواز شریف کے ویزا ایشو پر ن لیگ کا شدید ردعمل

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان پہلے فیصل سلطان اور یاسمین راشد سے استعفیٰ لیں پھر عمران خان قوم سے معافی مانگیں،عدالت نے موڈیلٹی طے کی ہیں جبکہ نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت حکومت نے دی،میاں نوازشریف قانونی طور پر برطانیہ میں قیام پذیر ہیں،ابھی کیس ٹربیونل میں چلے گا پھر اپر ٹربیونل میں اپیل کا بھی حق ہے۔ ان خیالات کااظہارعطاء اللہ تارڑ نے عظمی بخاری کے ہمراہ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائو ن میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ برطانیہ سے آنے والی خبر نے حکومتی مشینری کو جام کر دیا ہے ،حکومت کو سمجھ نہیں آ رہی کہ اس خبر پر خوشی منانی ہے یا ماتم کرنا ہے ،نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں تھے تو تب بھی اور اب لندن میں بھی حکومت کیلئے خوف کی علامت ہیں ،کوئی دن حکومت کا نواز شریف کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوتا ،جیل میں نواز شریف کے معالج کو ان سے ملنے نہیں دیا جاتا تھا ،نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے کہا کہ اس کیس میں کرپشن نہیں ہوئی ،یہ اب کھلا راز ہے کہ نواز شریف کو کیسے اقتدار سے بے دخل کیا گیا ۔نیب نے نواز شریف کو جیل سے ہی دوبارہ گرفتار کر لیتی ہے ور عقوبت خانے میں لے جاتی ہے ،کیا نواز شریف چوہدری شوگر ملز کے سی ای او تھے؟؟؟ ،نواز شریف کی حالت بگڑی تو وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں تھے ،نیب نے خود نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ کروائے تو ان کے پلیٹ لیٹس کم آئے ،نیب افسران نے رات کو نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کا کہا تو نواز شریف نے کہا کہ صبح دیکھیں گے ،ایمرجنسی ڈیکلیئرکر کے نواز شریف کو نیب آفس سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ۔نیب اور حکومت پنجاب کی مشترکہ کسٹڈی میں نواز شریف کی حالت بگڑی تو 11 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا گیا ۔پنجاب حکومت روزنامہ کہتی رہی کہ نواز شریف کی حالت بگڑ رہی ہے اور ان کا علاج بیرون ملک سے ہی ہونا ہے ،اسی دوران نواز شریف کی ضمانت ہوئی ،نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت حکومت نے دی جبکہ عدلیہ نے صرف کچھ باتیں طے کیں ۔انہوںنے کہاکہ شہباز گل کو بتانا چاہتا ہوں کہ چور وزیراعظم ہے جو 300 کنال کے گھر میں رہتا ہے ۔آٹا چوری، چینی چوری، بجلی مہنگی عمران خان نے کی ،مہنگی ایل این جی عمران خان نے خریدی خو تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران ہے ،عامر کیانی آج کہاں ہے ۔رنگ روڈ پر نیب کو سانپ سونگھا ہوا ہے ۔براڈ شیٹ کو ادا کیا جانے والا 27 ارب غریب عوام کی جیب سے دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو ڈاکٹر اجازت دینگے تو ہی وہ واپس آئیں گے ۔نواز شریف قانونی طور پر اب بھی برطانیہ میں مقیم ہیں ،نواز شریف آپ کا مکمل علاج کر رہے ہیں ،گذشتہ ہفتے نواز شریف کی تازہ رپورٹس میں نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی ہیں ،آپ کو تکلیف ہے تو وہ اب 2 کپ کافی کے پیا کرینگے ،ابھی نواز شریف کے پاس 2 ٹربیونل کی آپشن موجود ہے ،ہم وہاں میرٹ پر اپنا کیس لڑینگے ،سیاسی پناہ کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں ہے ،حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،دستاویزات میں تکنیکی مسائل بھی آ جاتے ہیں ،حکومت اور شہزاد اکبر ایسے آرڈرز وہاں سے لینے کی کوشش کر رہے تھے ۔قانونی ماہرین کے مطابق ہمارا کیس بہت مضبوط ہے،۔ہم ان کی رائے کے مطابق ہی چلیں گے ۔نواز شریف 5 ہسپتالوں میں علاج معالجہ اور چیک اپ کروا رہے ہیں ۔ڈاکٹر انہیں صحت مند قرار دیں گے تو وہ واپس آ جائیں گے۔عظمی بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی صحت اور زندگی پر سیاست کرنا کوئی نیا کام نہیں ہے ۔عمران خان اپنی والدہ کی بیماری کینسر کو بیچتا رہا ،وہ آج لوگوں کی صحت پر سیاست کر بھی رہا ہے اور کروا بھی رہا ہے ۔وزیرداخلہ نے خود کہا کہ وہ نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کابینہ، دوستوں اور اپنے گھر یا چلے میں بیٹھیں تو وہ نواز شریف کا ہی ذکر کرتے ہیں ۔نواز شریف کی والدہ کو کہہ کر نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا گیا ،عمران خان کے بغض اور حسد کے لئے نواز شریف کو واپس نہیں بلایا جا سکتا ۔نواز شریف اپنے پاوں پر چل کر ہسپتال اور بیرون ملک جانے کے لئے جہاز میں گئے ،یہ فیصل سلطان اور یاسمین راشد سے استعفے لیں اور خود بھی مستعفی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے انہیں فیٹف میں ہرایا ،آج بیرون ممالک میں پاکستانیوں کا کوئی والی وارث نہیں ہے ۔جوبائیڈن کے فون نہ آنے کا غصہ نواز شریف پر اتار رہے ہیں ،دوسروں کی تضحیک کر کے آپ سیاست میں آگے نہیں بڑھ سکتے ،باجی فردوس اپنے ظل تباہی کی فکر کریں ،ان کی اپنی عمارت گر رہی ہے وہ اسے سنبھالیں ۔نواز شریف کی صحت پر گندی سیاست نہ کریں کیونکہ پہلے آپ بیگم کلثوم نواز کی صحت پر بھی سیاست کرتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…