بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

راولپنڈی، اپنی جواں سالہ بہن کو قتل کرنے والے تینوں بھائیوں نے اعتراف جرم کرلیا

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن ) اپنی جواں سالہ بہن کو قتل کرنے والے تینوں بھائیوں نے اعتراف جرم کرلیا، راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں رہنے والے دونوں بھائیوں کا موقف تھا کہ انہوں نے سر پر ڈنڈوں کے پے درپے وار کرکے اپنی بہت کو قتل کیا اور لاش کو جانوروں کے باڑے میں پھینک دیا تھا

اور یہ سب غیرت کے نام پر کیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق قتل کا یہ افسوسناک واقعہ صدر کے علاقے دھمیال میں تربیلا کالونی میں پیش آیا جہاں بھائیوں نے اپنی جواں سالہ بہن نسرین کو سروں پر ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا اور لاش کو جانوروں کے باڑے میں پھینک دیا پولیس جب موقع پر پہنچی نے اہل علاقہ اور مقتولہ کے ورثاء نے موقف دینے سے انکار کردیا بعد ازاں تفتیش پر قاتل بھائی نکلے جنہوں نے قتل کا اعتراف جرم بھی کرلیاپولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی ابرار شاہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، حالانکہ مقتولہ کو اس کے بھائی بابر شاہ نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ملزم نے اقبال جرم کرلیا ہے جبکہ مدعی مقدمہ ابرار شاہ اور تیسرے بھائی صداقت شاہ کو بھی جرم چھپانے اور شواہد مٹانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کوقتل کے بارے میں مکمل علم تھاجبکہ والدہ کے خلاف کارروائی کو فی الو وقت بیماری کی وجہ سے التوائ� میں رکھا جارہا ہے۔ ملزم کی والدہ بھی تمام حقیقت سے آگاہ تھی اور اس کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ نسرین بی بی کی والدہ اور بھائیوں نے حقائق چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم سے قتل کے دوران استعمال ہونے والا ڈنڈا بھی برآمد کر لیا۔پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قتل کے مقدمہ میں ناقابل راضی نامہ دفعات شامل کرنے کے ساتھ ثبوت مٹانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا تھا کہ قتل میں غیرت کا عمل دخل نہیں ہوتا ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…