جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سیاسی کیریئر کے آغاز میں (ن) لیگ ،پیپلز پارٹی نے شمولیت کی دعوت دی دونوں پارٹیوں کا جوائن نہ کرنے کی وزیراعظم عمران خان نے بڑی وجہ بتا دی

datetime 3  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست کا علم نہیں تھا، اسی طرح سیاست میں آیا،سیاسی کیریئر کے آغاز میں (ن) لیگ ،پیپلز پارٹی نے شمولیت کی دعوت دی ،کرپشن سے واقف تھا اسی لئے الگ جماعت بنائی، نواز شریف کو کرکٹ کا شوق تھا ،حادثاتی طور پر وزیراعظم بن گئے،سوئٹزر لینڈ رقبے کے لحاظ سے خیبرپختونخوا سے آدھا ہونے کے

باوجود سیاحت سے 80 ارب ڈالر سالانہ کماتا ہے،ہمیں بھی اقدامات اٹھانے ہونگے، قانون کی بالادستی پر عمل کرنیوالا معاشرہ ہی اوپر جائیگا ۔اسلام آباد میں اکرام سہگل کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے پاکستان کی سیاست کا کوئی علم نہیں تھا، نہ میرا خاندان سیاست میں تھا اور نہ ہی میرا کوئی سیاست میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یونیورسٹی میں سیاست پڑھی تھی اس لئے بین الاقوامی سیاست کو سمجھتا تھا لیکن ہر ملک کی سیاست کا اپنا کلچر ہوتا ہے ،مجھے پاکستان کی سیاست کا کوئی علم نہیں تھا، اسی طرح سیاست میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سوئمنگ کرتا دیکھ کر سمندر میں چھلانگ لگائی اور سیاست بھی سوئمنگ کی طرح سیکھی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کیرئیر کے آغاز میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں نے شمولیت کی دعوت دی تھی کیوں کہ دونوں جماعتوں میں دوست موجود تھے لیکن میں ان کی جماعتوں میں شامل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر سے میری دوستی تھی، نواز شریف کو کرکٹ زیادہ شوق تھاتاہم وہ حادثاتی طور پر وزیراعظم بن گئے۔ انہوں نے کہاکہ میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کے بارے میں جانتا تھا اس لئے اپنی الگ پارٹی بنائی اور دونوں جماعتوں کو کرپشن کو چیلنج کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں دو قسم کے کھلاڑی ہوتے ہیں ایک وہ جو اپنے لئے کھیلتے ہیں اور دوسرے وہ جو ٹیم کیلئے کھیلتے ہیں، وہ کھلاڑی جو اپنے لئے کھیلتے تھے ان کی عزت نہیں ہوتی، عزت صرف ان کی ہوتی ہے جو ملک کیلئے کھیلتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ عزت اللہ کی طرف سے اور یہ ہمارا ایمان ہے، بزرگان دین کو لاکھوں لوگ آج بھی سلام کرنے جاتے ہیں اس لئے کہ وہ انسانیت کی بہتری کیلئے سامنے آئے، اسی لئے اللہ نے انہیں عزت دی، اسی طرح کئی بادشاہ بھی گزرے جس طرح قائد اعظمؒ کو قوم نے عزت دی کہ وہ پاکستان کیلئے کھڑے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ صرف سیاحت سے 80 ارب ڈالر سالانہ کماتا ہے جبکہ یہ ملک کے پی کے سے رقبے میں آدھا ہے لیکن ہم یہاں سے ایک ملین ڈالر بھی نہیں کمارہے، ہمیں اس طرف اقدامات اٹھانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بنانا ری پبلک اور مہذب معاشرے میں صرف انصاف کا فرق ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے، ہماری کریمنل کلاس کہتی ہے کہ ہم قانون سے بالاتر ہیں جب کہ ایسا نہیں ہوسکتا، جو معاشرہ قانون کی بالادستی پر عمل کرے گا وہ ہی اوپر جائے گا اور وہ ہی ترقی کرکے امیر بنے گا، جب آپ کے حکمران ہی چوری شروع کردیں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق غریب ممالک سے ہر سال 1 ہزار ارب ڈالر چوری ہوکر امیر ممالک کی طرف منتقل ہوجاتے ہیں اور یہ پیسہ غریب نہیں بلکہ حکمران اور ایلیٹ طبقہ ہی چراتا ہے، ہمارے ملک میں دو خاندانوں نے صرف ملک تباہ نہیں کیا بلکہ ساتھ یہ بھی کام کیا کہ اب سیاست دان کرپشن کو برا نہیں سمجھتے۔وزیراعظم نے صاحب کتاب کو مخاطب کرکے کہا کہ اس وقت آپ نے ایک گارڈ فراہم کیا اور آپ کو فکر رہی کہ میں ایک ہی وقت میں مافیاز کے خلاف کھڑا ہوگیا تھا تو اس کو گارڈ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کتابوں میں حب الوطنی، ملک کا درد اور تکلیف نظر آتی تھی اور قومیں ان کو یاد رکھتی ہے جو ان کے لیے درد رکھتا ہے ورنہ انسانی تاریخ میں کتنے لوگ آئے اور ارب پتی بن گئے اور پیسہ بھی باہر لے گئے تو قوم کبھی بھی ان کو یاد نہیں رکھتی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…