جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ماڈل گرل علیزے گبول نے دبئی میں چپکے سے خود سے 10 سال چھوٹے شخص سے دوسری شادی کرلی

datetime 3  اگست‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے رواں سال فروری میںچپکے سے دوسری شادی کر لی تھی جبکہ اپنے شوہر کی شناخت ظاہر نہ کرنے کیلئے انہوں نے اپنا انسٹا گرام اکائونٹ پرائیوٹ کر دیا تھا ۔ انہوں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ

ان کی دوسری زندگی کا آغاز ہو گیا ہے۔انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں ان کا دولہا انہیں انگوٹھی پہنا رہا ہوتا ہے تاہم تصویر میں دولہا کے صرف ہاتھ نظر آ رہے تھے۔ اب تک علیزے کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی دوسری شادی کس شخص کے ساتھ ہوئی ہے تاہم اب متعدد شوبز ویب سائٹس کی طرف سے مبینہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ علیزے گبول نے دوسری شادی ملک ریاض کے بھتیجے کے ساتھ کی ہے، جس کا نام زوریز ملک ہے۔ اس مبینہ دعوے کی ابتداءخود علیزے گبول کے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران ہوئی جب ایک خاتون نے اس لائیو سیشن میں دعویٰ کر دیا کہ اداکارہ نے ایک ارب پتی شخص کے ساتھ شادی کی ہے جو ان سے کم عمر بھی ہے۔ رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ علیزے کا دوسرا شوہر پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہےاور وہ عمر میں بھی اداکارہ سے 10سال چھوٹا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…