جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکا اساتذہ کیساتھ برتائو ٹھیک نہیں سپریم کورٹ کاخاتون ٹیچر کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم

datetime 2  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے مانسہرہ چھچہ پرائمری سکول کی خاتون ٹیچر حمیرہ بی بی کی جبری ریٹائرمنٹ کیخلاف دائر اپیل منظور کر تے ہوئے درخواست گزار ٹیچر حمیرہ بی بی کو ملازمت پر بحال کر نے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مانسہرہ چھچہ پرائمری سکول کی خاتون ٹیچر حمیرہ بی بی کی جبری ریٹائرمنٹ کیخلاف

دائر اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے زلزلے سے منہدم ہونے والے سکولوں کی تعمیر نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ مانسہرہ میں 2005 ء کے زلزلے سے منہدم ہونے والے سکولوں کی تعمیر کیوں نہیں ہوئی، اساتذہ بچوں کو کیسے پڑھائیں گے، زلزلے کے بعد اربوں روپے سکولوں کی تعمیر کیلئے ملے وہ فنڈز کہاں استعمال ہوئے، محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کا اساتذہ کے ساتھ برتائو ٹھیک نہیں ۔ دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ سکول کا بنیادی ڈھانچہ (بیسک سٹرکچر ) ہی موجود نہیں تو اساتذہ کیسے پڑھائیں، درخوستگزار خاتون کا تعلق دور دراز علاقے سے ہے اور جس طرح اس نے مشکلات کے باوجود ماسٹرز کیا وہ قابل تحسین ہے۔ عدالت عظمی نے خاتون ٹیچر حمیرہ بی بی کی جبری ریٹائرمنٹ کیخلاف دائر اپیل منظور کر تے ہوئے حمیرہ بی بی کو ملازمت پر بحال کر نے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ نے 2005 ء کے زلزلے سے مانسہرہ میں منہدم ہونے والے سکولوں کی عدم تعمیر پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن کے پی کے، سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مانسہرہ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے مانسہرہ میں زلزلے سے منہدم ہونے والے اسکولوں کی عدم تعمیر کے معاملے پر سماعت 4 اگست 2021 ء تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے خاتون ٹیچر کو ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔ سروس ٹربیونل خیبرپختونخواہ نے خاتون ٹیچر کی نوکری برخاستگی کا فیصلہ جبری ریٹائرمنٹ پر تبدیل کیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…