جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ویکسینیشن سینٹرز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت کا کرونا ویکسینیشن مراکز پر بڑھتے رش کے پیش نظر اہم فیصلہ۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے 6 اضلاع میں قائم ویکسینیشن سینٹرز کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کراچی ایسٹ ضلع میں ڈائو اوجھا کیمپس، ویسٹ ضلع میں سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال میں انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ کراچی سائوتھ میں ضلع میں خالق دینا ہال،

جی پی ایم سی اور لیاری جنرل ہسپتال میں 24 گھنٹے ویکسین کی سہولت ہوگی۔ملیر ضلع میں سندھ گورنمنٹ ہسپتال مراد میمن میں 24 گھنٹے سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ضلع کورنگی میں سندھ گونمنٹ ہسپتال کورنگی 5، سندھ گونمنٹ ہسپتال سعودآباد میں 24 گھنٹے ویکسین لگائی جا سکے گی۔ تمام مذکورہ مراکز پر یہ سہولت ہفتہ بھر مہیا رہے گی۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ویکسین مراکز پر حفاظتی ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔ دوسری جانب ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عمل در آمد شروع کردیا گیا ہے۔ملک میں کورونا کی بھارت قسم (ڈیلٹا وائرس) کے کیسز سامنے آنے کے بعد این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ اس کے لئے تمام ایئر پورٹس کے ڈومیسٹک لاؤجز میں خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔پابندی پر مکمل عمل درآمد کو یقنینی بنانے کے لیے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کے ٹکٹ کے ساتھٓن کے ویکسین سرٹیفیکٹ بھی چیک کیے جانے لگے ہیں، ویکسین سرٹیفیکٹ کی جانچ کے بعد ہی مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مسافروں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی جارہی ہیں۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق مسافروں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوانا لازمی ہے تاہم 18 سال سے کم عمر مسافروں کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنی حاصل ہے۔سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے تاحکمِ ثانی اندرونِ ملک فضائی سفر کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے، 18 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسی نیشن کے بغیر اندرونِ ملک سفر نہیں کرسکیں گے، بیرون ملک سفر کرنے والے اور غیرملکی شہری بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…