کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارت نے پاکستان کے سکھ اور ہندو زائرین کے لئے سفری قوانین میں نرمی کردی۔ گروپ ویزے پر بھارت جانے والے زائرین کو انفرادی طور پر پولیس کو رپورٹ نہیں کرنا پڑے گا۔ اب گروپ لیڈر ہی یہ ذمہ داری ادا کرے گا۔ بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستانی اقلیتوں کو درپیش مسائل کو کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گروپ ویزا پر سفر کرنے والے زائرین کو خصوصی رعایت دی گئی ہے پاکستان کے ہندو اور سکھ جو بھارت کے دورے پر گروپ زائرین ویزا پر جاتے ہیں اب انہیں پولیس کو رپورٹ نہیں کرنا پڑے گا۔ پاکستانیوں کیلئے نرمی ان کے بھارت میںداخلے اور وہاں قیام کرنے میں سہولت دینے کے لئے دی گئی ہے۔نظر ثانی شدہ ہدایات کے تحت، ہر گروپ 50؍ افراد پر مشتمل ہوگا اور ہر گروپ کا ایک لیڈر ہوگا۔ گروپ کے انفرادی ارکان کوفارنرز رجسٹریشن آفیسر کو رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ گروپ لیڈر پر ایف آر او میں رپورٹ کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔قیام کی مخصوص جگہ پر پہنچنے کے 24؍ گھنٹے کے اندر اندر اسے رپورٹ دینی ہوگی۔ یہ فیصلہ پاکستان میں اقلیتی براد ر یو ں کے بھارتی دورے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنے پر پاکستان میں بھارت کے ہائی کمیشن کی طرف سے موصول اطلاعات پر کیا گیا