جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کرکٹ کے عالمی کپ کے وارم اپ میچوں کے شیڈول کا اعلان

datetime 2  دسمبر‬‮  2014 |

سڈنی۔۔۔۔آئی سی سی یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے وارم اپ میچوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی نے عالمی کپ کے دوران کھیلے جانے میچوں کے ٹائم ٹیبل بھی جاری کیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کے مقابلوں سے پہلے مجموعی طور پر 14 وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے۔یہ میچ 8 سے 13 فروری تک میلبرن، سڈنی، کرائسٹ چرچ اور ایڈیلیڈ میں کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ آٹھ فروری کو میزبان آسٹریلیا اور دفاعی چیمپیئن بھارت کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔نو فروری کو چار میچ کھیلے جائیں گے جن میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ سری لنکا سے، میزبان ملک نیوزی لینڈ کا مقابلہ زمبابوے سے، انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔10 فروری کو ائرلینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ اور افغانستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔11 فروری کو آٹھ ٹیمیں وارم اپ میچ کھیلیں گی۔ جن میں نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، پاکستان کا سامنا انگلینڈ سے ہو گا جبکہ چوتھے میچ میں متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے۔12 فروری کو سکاٹ لینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہو گا جبکہ ائرلینڈ اور بنگلہ دیش مدمقابل ہوں گے۔13 فروری کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں متحدہ عرب امارات کا مقابلہ افعانستان سے ہو گا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق ان میچوں کو شائقین سٹیڈیم میں آ کر دیکھ سکیں گے لیکن اس کے لیے انھیں رقم ادا کیے بغیر پہلے سے ٹکٹ حاصل کرنا ہو گی۔ ٹکٹ حاصل کرنے کے طریق? کار کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔وارم اپ میچ میں کوئی بھی ملک اپنے 15 رکنی سکواڈ کو استعمال کر سکے گا لیکن میدان میں ایک وقت میں 11 کھلاڑی ہی موجود ہوں گے۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے میچ شروع ہونے کے اوقات کی تفصیل جاری کی ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہو گا اور اس وقت پاکستان میں رات کے تین بج رہے ہوں گے۔نو فروری کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا وارم اپ میچ سڈنی میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے جبکہ 11 فروری کو انگینڈ کے ساتھ دوسرا میچ بھی صبح ساڑھے دس بجے شروع ہو گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…