انقرہ(نیوزڈیسک) ترک فضائیہ نے شام اور عراق میں داعش اور کرد علیحدگی پسندوں کے تھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک ترک وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے شمالی عراق میں ترک علیحدگی پسند تنظیم کردستان ورکرزپارٹی کے مورچوں جب کہ شام کے سرحدی گاں ہاورمیں داعش کے 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا فیصلہ دو ورزسرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے بعد منعقدہ اجلاس میں کیا گیا تھا اور اس کارروائی میں اہداف مکمل طور پر تباہ ہوئے۔واضح رہے کہ شام اور ترکی کی سرحد پرداعش کے جنگجوں اورترک فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک ترک اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے جب کہ شمالی عراق میں کرد جنگجوں کے خلاف 2013 میں کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے بعد ترک فضائیہ کی پہلی کارروائی ہے۔