جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کے تاج الاسلام نے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کر ڈالی

datetime 2  دسمبر‬‮  2014 |

ڈھاکہ۔۔۔۔۔۔بنگلہ دیش کے تاج الاسلام نے زمبابوے کے خلاف میرپور میں اپنے کریئر کے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔بنگلہ دیش نے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت کر سیریز میں وائٹ واش بھی کیا ہے۔میرپور میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بائیں ہاتھ کے سپنر تائج الاسلام نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ان کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔22 سالہ تائج الاسلام نے میچ کے 29 ویں اوور میں پانیانگارا، نیومبو اور چھتارا کو آؤٹ کر کے اپنے پہلے ہی ایک روزہ میچ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی۔زمبابوے کی طرف سے ماسکادزا کے علاوہ کوئی بلے باز بنگلہ دیشی سپنروں کا جم کر مقابلہ نہیں کر سکا۔ انھوں نے 52 رنز بنائے۔ شکیب الحسن نے 30 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔اس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں۔ لیکن محمود اللہ نے 51 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کو پانچ وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کر دیا۔زمبابوے کے چھتارا نے تین، جب کہ پانیانگارا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…