نئی دہلی (نیوزڈیسک )بھارتی وزیراعظم جن کوگوگل نے بھی احمق ترین وزیراعظم قراردے دیاہے ۔نریندرامودی دنیابھرمیں مختلف دورو ںمیں اپنی فوج کی تعریفیں کرتے رہے کہ میری فوج دنیاکی بہترین فوج ہے یہ باتیں انہوں نے کئی اہم ممالک کے دوروں کے دوران مختلف تقاریرمیں بھی کیں لیکن اس برعکس بھارتی وزیرداخلہ نے بھارتی پارلیمان کے اجلاس میں بھانڈاپھوڑدیا. بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج کودس ہزار ،بحریہ کو تقریباً دو ہزارافسران کی کمی کا سامنا ہے۔متبادل پر کشش کیئرئیر کیلئے بھارتی مسلح افواج کے افسران قبل ازوقت ریٹائر منٹ لے رہے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے لوک سبھا میں اعتراف کیا ہے کہ فوج کو دس ہزار جبکہ بحریہ کو اٹھارہ سو افسران کی کمی کا سامنا ہے ۔2012ء کے بعد فوج سے 644 ، بحریہ سے343جبکہ فضائیہ سے441 افسران نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ وزیر دفاع نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج میں کمی کی اہم وجوہات میں سے کچھ پر کشش متبادل کیریئر کی دستیابی ہے۔اس کے ساتھ سخت انتخاب کا معیار اور مشکل سروس کی شرائط ہیں۔ میڈیکل اور ڈینٹل شاخ کو چھوڑ کربحریہ میں1779جب کہ فوج میں 9642؍ افسران کی پوسٹیں خالی ہیں۔ انہوں تربیتی اہلکاروں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ فوج کے 45ہزار، بحریہ کے 10523اور فضائیہ کے11979اہلکار انڈر ٹریننگ ہیں۔حکومت 2012ے بعد سے تربیت پر 2409 کروڑ روپے سے زائد خرچ کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ میں پائلٹوں کی دستیاب طاقت آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔