نیویارک(نیوزڈیسک ) امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلائی جہاز نیو ہورائزنز سے حاصل پلوٹو کی نئی اور ہائی ریزولوشن تصاویر جاری کی ہیں ۔ ناسا کے سائنسدانوں نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پلوٹو کی نئی تصاویر واقعی ناقابل فراموش ہیں۔ خلائی جہاز سے لی گئی تصاویر میں پلوٹو کی سطح پر بہتے ہوئے نائٹروجن آئس گلیشیر کے ساتھ گرد و غبار کی موٹی تہہ بھی نظر آئی ہے ۔ پلوٹو پر برفیلے میدان، پہاڑوں کے سلسلے اور دیگر حیرت انگیز اشیا موجود ہیں۔ پلوٹو کی سطح پر ان تمام چیزوں کی موجودگی واقعی حیرت انگیز ہے۔ ناسا کا خلائی مشن نیو ہورائزنز پچھلے ہفتے اپنے تاریخی سفر میں پہلی بار پلوٹو کے انتہائی قریب سے گزرا تھا۔اس دوران خلائی گاڑی اور پلوٹو کا فاصلہ صرف 12 ہزار5 سو کلو میٹر تھا۔