افغان سفیر کی بیٹی کو اغواء نہیں کیا گیا، یہ عالمی سازش ہے، را کا ایجنڈا ہے

18  جولائی  2021

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغواء نہیں کیا گیا،یہ عالمی سازش ہے، را کا ایجنڈا ہے، سی ٹی وی ویڈیو دیکھی ہے دو نہیں تین تین ٹیکسیاں تھیں، افغان سفیر کی لڑکی نے پہلے کہا موبائل فون لے گئے پھر ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے فون دیا،آزاد کشمیر میں ہماری 20سے زیادہ سیٹیں ہونگی اور (ن)تیسرے نمبر پر ہوگی،

25جولائی کو تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ کشمیریوں میں آزدی کی جدوجہد خود لڑنے کا جذبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو طیارے سے اتارا گیا اور ابھی تک وزار ت داخلہ میں اپیل نہیں کی،کوئی ایسا سیاستدان ہے جو دھوکا دے کر بھاگتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں ہماری 20سے زیادہ سیٹیں ہونگی اور (ن)تیسرے نمبر پر ہوگی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ تحریک انصاف 25جولائی کو آزاد کشمیر میں حکومت بنائیگی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے پاس (ن)لیگ سے ایک دو سیٹیں زیاد ہ ہونگی تاہم ایک ووٹ کی دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ کار کر دگی کا فیصلہ اگلے الیکشن میں ہوگا چور اور چوکیدار میں مقابلہ ہوگا۔افغان سفیر کی لڑکی پر تشدد واقعہ بارے سوال پر انہوں نے کہاکہ افغان سفیر کی لڑکی نے پہلے کہا موبائل فون لے گئے پھر فون دے دیا لیکن ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے دیا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ افغان سفیر کی لڑکی کو اغواء نہیں کیا گیا، یہ عالمی سازش ہے، را کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی ٹی وی ویڈیو دیکھی ہے دو نہیں تین تین ٹیکسیاں تھیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ لڑکی ایف سیون سے دامن کوہ گئی اور وہاں سے ایف نائن پارک گئی، لڑکی نے دامن کوہ سے تیسری ٹیکسی لی اور گھر نہیں گئی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا پر چلنے والی تصویر اس لڑکی کی نہیں، جعلی ہے۔انہوں نے کہاکہ لڑکی گھر سے پیدل نکلی اور وہاں سے شاپنگ کیلئے کھڈا مار کیٹ گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…