جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

کینیڈا سے ڈی پورٹ خاتون نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کر دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2025 |

نئی دہلی(این این آئی )بھارتی پنجاب کے ضلع فرید کوٹ میں کینیڈا سے ڈی پورٹ ہونے والی خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ روپندر کور کو اس کے مبینہ عاشق ہرکنول پریت سنگھ کے ساتھ مل کر اپنے شوہر گرووندر سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔قتل کے بعد خاتون نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ یہ واقعہ ایک ڈکیتی کے دوران پیش آیا۔28 اور 29 نومبر کی درمیانی رات روپندر کور نے فرید کوٹ پولیس کو گھبرائے ہوئے لہجے میں کال کر کے بتایا کہ ان کے گھر میں ڈاکو گھس آئے اور ان کے شوہر کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔

تاہم پولیس نے جائے وقوعہ اور بیان میں تضاد دیکھ کر شک کا اظہار کیا۔ مزید پوچھ گچھ پر روپندر نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے عاشق کی مدد سے شوہر کو خود قتل کیا۔پولیس کے مطابق گرووندر سنگھ کو اپنی بیوی اور ہرکنول پریت کے تعلقات کا علم ہو گیا تھا، جس کے بعد دونوں نے مل کر اسے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔واردات کی رات روپندر نے اپنے عاشق کو گھر بلایا، دونوں نے مل کر گرووندر کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، بعد ازاں روپندر نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی کہانی سنائی۔پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان پہلے کینیڈا میں تھے اور وہاں ایک آن لائن پلیٹ فارم پر ایک دوسرے سے ملے تھے، ہرکنول پریت سنگھ 2018 میں کینیڈا سے ڈی پورٹ ہو کر واپس آیا، جبکہ روپندر کور رواں سال جنوری میں ڈی پورٹ ہو کر پنجاب لوٹی۔فرید کوٹ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جوگیسور سنگھ گورایہ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے ثابت ہوا ہے کہ قتل کی وجہ ناجائز تعلقات تھے۔پولیس نے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…