اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

بے وفائی عرب جوڑوں میں طلاق کی سب سے بڑی وجہ

datetime 24  جولائی  2015 |

دبئی(نیوز ڈیسک) دبئی کی ایک لیگل فرم، جو طلاق کے کیسز کو ہینڈل کرتی ہے، نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 85فیصد جوڑوں میں طلاق کی وجہ بے وفائی ہے۔ ٹی ڈبلیو ایس لیگل کنسلٹنٹس کی منیجنگ پارٹنر نیتا میرو کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس طلاق کے جتنے بھی کیس آئے ان میں 85فیصد ایسے تھے جن میں ایک فریق نے دوسرے پر بے وفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے طلاق کا مطالبہ کیا۔
لاءفرم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اپنے لائف پارٹنر سے بے وفائی کی کئی وجوہات ہیں جن میں چند بڑی وجوہات میں اپنے پارٹنر کی طرف سے ازدواجی اور جنسی عدم اطمینان، جسمانی لذت کا نشے کی طرح عادی ہونا، سوشل میڈیا اور جنرل لائف سٹائل شامل ہیں۔دبئی میں گزشتہ سال اوسطاً روزانہ 11لوگ شادی کے بندھن میں بندھتے رہے اور 4جوڑوں میں طلاق ہوتی رہی۔2014ء میں گزشتہ سال کی نسبت طلاق کی شرح میں 38فیصد اضافہ ہوا، 2013ء میں 1257جوڑوں میں طلاق ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق خطے میں یو اے ای میں طلاق کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…