سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)دنیاکی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی ایپل جوخوب منافع کمارہی تھی ایپل واچ کی ناکامی نے اسے برے دیکھنے پرمجبورکردیاہے۔بدھ کی صبح ایپل کے سہ ماہی منافع کی تفصیلات سامنے آئیں تو کمپنی کے حصص میں 9فیصد کی کمی آگئی اور محض چند منٹ کے دوران ہی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 60ارب ڈالر(تقریبا60کھرب پاکستانی روپے)گر گئی۔ دوسری جانب یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایپل کی کھربوں ڈالر کی دولت کے سامنے یہ کمی غیر معمولی قرار دی جارہی ہے۔ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون کی فروخت توقعات سے کم ہوئی ہے لیکن ایپل واچ نے کمپنی کو خصوصا مایوس کیا ہے، جو کہ منافع میں اچانک اور غیر معمولی کمی کا باعث بنا۔۔ ایک اندازے کے مطابق ایپل کی دولت 200ارب ڈالر(تقریبا 200کھرب پاکستانی روپے) سے زائد ہے، اور اس لحاظ سے کمپنی کو محض چند منٹ کے دوران بہت بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ مالی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیٹھے بٹھائے اربوں ڈالر کھونے کے باوجود ایپل کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں مقام اور کامیابی کا سفر جوں کا توں جاری رہے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں