جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کا جیل میں شادی کرنے کا فیصلہ

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم(این این آئی)وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج اپنی پارٹنر اسٹیلا مورس سے شادی کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات ایک خصوصی انٹرویو میں بتائی۔ اسانج اور مورس کی شادی کی تقریب جیل کے اندر ہی منعقد ہو گی۔ وہ اس وقت لندن کی انتہائی سخت سکیورٹی والی بیلمارش جیل میں قید ہیں۔ اسانج نے

بتایا کہ اس سلسلے میں دونوں نے کاغذی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسانج کے بقول ابھی تک شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ،آسٹریلوی صحافی اور اسٹیلا مورس کی منگنی سن 2016 میں ہوئی تھی، جس وقت وہ ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے ریاست اوہایو میں ایک ریلی نکلی،میڈیارپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوہایو میں ریلی سے خطاب کیا، واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر ان کے حامیوں کی جانب سے دھاوا بولے جانے کے واقعے کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ ٹرمپ نے کسی سیاسی اجتماع سے خطاب کیا،انہوں نے موجودہ صدر جو بائیڈن کی امیگریشن اور اقتصادیات سے متعلق پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ کی اوہایو کے بعد آنے والے دنوں میں مزید دو ریلیوں میں شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ لوگوں کو فیس ماسک کا استعمال اور دیگر تدابیر پر عمل جاری رکھنا اہیے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلا ئوکی روک تھام کی جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ماریناگیلا سیمو نے کہاکہ لوگ صرف ویکسین کی 2 خوراکوں کے استعمال سے محفوظ نہیں ہوسکتے، انہیں تاحال اپنے تحفظ کو یقینی

بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف ویکسین سے برادری کی سطح پر وائرس کے پھیلا کو نہیں روکا جاسکتا، لوگوں کو گھر سے باہر فیس ماسکس کا استعمال جاری رکھنا چاہیے، ہاتھوں کی صفائی، سماجی دوری اور ہجوم میں جانے سے گریز کرنا چاہیے، یہ اب بھی بہت اہمیت رکھتے ہیں، یہ اس وقت بہت ضروری ہے جب

برادری کی سطح پر وائرس پھیل رہا ہو، چاہے آپ کی ویکسنیشن ہوچکی ہو۔امریکا میں مئی میں سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے اپ ڈیٹ گائیڈلائنز میں کہا تھا کہ مکمل ویکسینیشن کے بعد لوگوں کے لیے گھر سے باہر یا چاردیواری کے اندر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔بھارت میں سب سے پہلے دریافت ہونے والی کورونا کی قسم

ڈیلٹا اب دیگر ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ماہرین کے مطابق وائرس کی یہ قسم ایسے علاقوں میں بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے جہاں ویکسنیشن کی شرح کم ہے۔یہ نئی قسم دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قرار دی جارہی ہے بلکہ زیادہ ویکسینیشن والے ممالک جیسے اسرائیل میں بھی اس سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ڈیلٹا قسم ایلفا کے مقابلے میں بظاہر 60 فیصد زیادہ متعدی ہے جو پہلے ہی دیگر اوریجنل وائرس کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ متعدی قرار دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…