ہم امریکہ کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے، ہمارے اوپر عالمی سطح پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے،وزیر داخلہ

26  جون‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے، طالبان سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ ٹی ٹی پی یا دوسرے لوگوں کو ایسا کام نہیں کرنے دیں گے جس سے پاکستان کے لوگوں کی جان ومال کو نقصان

پہنچے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 150ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں گشت کررہے ہیں۔ 4یا 5 تاریخ کو اسلام آباد میں 1122کا اجرا کرنے جارہے ہیں، زخمی اہلکاروں کو ذاتی طورپر 25،25 ہزار روپے انعام دوں گا۔ بجٹ انشا اللہ 30 تاریخ تک کامیابی سے پاس ہوجائے گا، پاکستان میں عمران خان کی وجہ سے استحکام آیا، ہمارے اوپر عالمی سطح پر دباؤ دالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں اور ڈاکٹروں پر فخر ہے جنہوں نے کوویڈ 19کا مقابلہ کیا، ملک میں جلوس جلسہ ہر آدمی چاہتا ہے کہ ڈی چوک کی طرف آئے، خواہ اس کا فاصلہ سینکڑوں میل کا کیوں نہ ہو، وہ اسلام آباد کی طرف آتا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا بہت بڑا فیصلہ ہے کہ ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے، پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہم طالبان سے توقع رکھتے ہیں کہ ٹی ٹی پی یا دوسری تنظیموں کو ایسا کام نہیں کرنے دیں گے جس سے پاکستان کے لوگوں کی جان ومال کونقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر 88 فیصد باڑ لگا دی ہے، ہم پاک افغان سرحد پر اگلے مہینے تک 100فیصد فیسنگ ہوجائے گی۔ایران بارڈر پر 46 فیصد باڑ لگ چکی اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔ روائتی راستوں سے ہٹ کر جو لوگ پاکستان میں داخل ہوتے تھے ان کی اسمگلنگ روکی گئی ہے، اس کا کریڈٹ سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…