پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کا کم ایندھن والے 4جدید جہاز فضائی بیٹرے میں شامل کرنے کا فیصلہ

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے نے کم ایندھن والے 4جدید جہاز فضائی بیٹرے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،پی آئی اے نیرو باڈی کے 4نئے جہاز 6سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گا،4نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی ،جو لائی کے وسط میں پہلی ایئربس 320 پی آئی اے کے فلیٹ میں

شامل ہو گی ،پی آئی اے نے مارچ 2021کو اس، حوالے سے ٹینڈر کیئے تھے ،پی آئی اے کے بزنس پلان میں ابتدائی طور پر 6 جہاز شامل کرنے کا منصوبہ ہے ،پی آئی اے کے بیڑے میں شامل دو پرانے بوئنگ 777طیاروں کی لیز ختم ہونے کے قریب تھی۔ دوسری جانب برطانوی وزیرِ مملکت برائے جنوبی ایشیاء لارڈ طارق احمد آف ومبلڈن کا دو روزہ دورہ پاکستان مکمل ہوگیا ۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق دورے کے دوران لارڈ احمد نے وزیرِ اعظم عمران خان ،وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شیریں مزاری سے ملاقاتیں کیں،برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق لارڈ احمد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدھری محمد سرور سے ملاقاتیں کیں۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی وزیرِ مملکت نے پاکستان میں اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کیا،لارڈ احمد نے لاہور میں اینٹوں کی تیاری کے ایک نئے منصوبے کلینر بِرک پروڈکشن پریکٹسز کا آغاز کیا۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ کے تعاون سے اس منصوبے کے تحت زِگ زیگ ٹیکنالوجی کے ذریعے اینٹوں کی صنعت کو کوئلہ کا متبادل ایندھن استعمال کرنے کی تربیت فراہم کی جائے گی،برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق لارڈ احمد نے امین اسلم کے ہمراہ اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ کے باغیچے میں پودا

بھی لگایا۔وزیرِ مملکت دورے کے دوران پاکستانی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کر کے مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حصول کے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا۔لارڈ احمد نے کہاکہ میرے اس دورہ پاکستان نے موسمی تغیر کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت کو تقویت دی ہے۔ کوئی ملک بھی انفرادی طور پر اس جدوجہد میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ عالمی آزمائشیں سرحدوں میں مقید نہیں رہتیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…