پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو کیس بھارت نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سول عدالتوں سے رجوع کرنے کے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے بل میں ترامیم کا مطالبہ کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ اس

بل میں میونسپل عدالتوں کو بھی یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے کہ آیا ریاست نے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے فرائض پورے کیے یا نہیں اور یہ درست نہیں ہے۔ بھارت نے اس بل کی بعض شقوں پر یہ کہہ کر اعتراض کیا کہ اس میں بعض خامیاں ہیں، جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم بگچی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بل میں میونسپل عدالت کو بھی یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دی ہے کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم نہ کرنے میں ریاست نے تعصب سے کام لیا تھا یا نہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ریویو اور ری کنسڈریشن بل 2020 ، جو پاکستانی قومی اسمبلی نے منظور کیا ہے، اس سے وہ تقاضے پورے نہیں ہوتے، جنہیں بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے کلبھوشن کے کیس پر نظر ثانی کے لیے لازم قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…