پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے بعد آئی ایم ایف نے بھی قرضے کی قسط روک لی

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور آئی ایم کے درمیان چھٹے اقتصادی جائزہ مذاکرات بغیر نتیجہ ملتوی ہوگئے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ غریبوں پر بوجھ نہیں ڈال سکتے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کا

ستمبر میں پھر جائز لے گاآئی ایم ایف اگلے دو سے تین ماہ کی کارکردگی مانیٹر کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے اگلی قسط کا حصول بھی تاخیر کا شکار ہوگیا۔ اس طرح ورلڈ بینک، ایشین بینک کے بعد آئی ایم ایف نے بھی قرضے کی قسط روک لی ہے، دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کہ ڈالرختم ہونے کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، آئی ایم ایف اس بار پاکستان کے ساتھ فرینڈلی نہیں تھا، اس بار ہمیں آئی ایم ایف کی کڑوی گولی کھانا پڑی، آئی ایم ایف نے شرح سود 13.25 فیصد تک لے جانے کا مطالبہ کیا، اس سے ایک سال میں قرضوں کی لاگت 1400 ارب روپے بڑھ گئی، شرح تبادلہ بھی 168 تک چلاگیا، ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کا فیصلہ وزیر خزانہ کی سطح پر ہوگا، پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والے لوگوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا جو ٹیکس نہیں دیں گے تو ان کے خلاف ایکشن لیں گے، ایف بی آر کی طرف سے دھمکائے جانے کے اختیارات کی شق ختم کردیں گے،وزیر قانون سے کہا ہے کہ گرفتاری کی شق کو تبدیل کریں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…