بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے حج کیلئے3 پیکیجز کی منظوری دیدی سب سے سستا پیکیج کتنے کا ہے؟تفصیلات آگئیں

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رواں سال حج کے لیے 3 حج پیکیجز کی منظوری دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسدادِ کورونا کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کے باعث حج پیکیج میں اضافہ ہوا ہے۔ ادھر سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال حج کے لیے 3 پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔پہلا پیکیج گیسٹ اسپیشل ٹاور، جس کی فیس 16 ہزار 560 ریال فی کس ہے۔اس پیکیج میں عازمین کو منی ٹاورز میں رہائش، خدمات، مکہ سے مشاعر مقدسہ آمدورفت شامل ہوگی۔ جبکہ دوسرا پیکیج گیسٹ اسپیشل خیمہ ہے، جس کی فیس 14 ہزار 381 ریال فی کس مقرر ہے۔ دوسرے پیکیج میں عازمین کو جمرات کے قریب خیموں میں بسایا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق تیسرا حج پیکیج گیسٹ عوامی خیمہ ہے، جس کی فیس 12 ہزار 113 ریال فی کس ہے۔وزارت کے مطابق ان تمام پیکیجز کی ادائیگی کے وقت ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی رقم علیحدہ وصول کی جائے گی۔وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ پر حج درخواستیں وصول ہونے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…