اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مزدوروں کے تیز دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد اطلاق کب سے کب تک ہوگا؟ وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی نے بتا دیا

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی نے مزدور پیشہ افراد کی بہبود اور ان کی صحت و سلامتی کے پیش نظر تیز دھوپ میں محنت مزدوری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ترجمان سعودی وزارت افرادی قوت

و سماجی بہبود نے کہا کہ منگل 15جون سے کھلے مقامات پر تیز دھوپ میں کارکنان کے ڈیوٹی کرنے پر پابندی کا آغاز ہوجائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ روزانہ دوپہر بارہ سے سہ پہر تین بجے تک پابندی موثر رہے گی ۔ مذکورہ پابندی کا سلسلہ 15جون سے بدھ 15 ستمبر 2021 تک جاری رہے گا۔ وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے جمعرات 10 جون کو حکم جاری کیا تھا کہ کارکنان کی صحت و سلامتی کی خاطر دوپہر بارہ سے کر سہ پہر تین بجے تک کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام نجی اداروں کو اس کا پابند بنادیا گیا ہے۔وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے یہ پابندی نجی اداروں کے کارکنان کی صحت و سلامتی کی خاطر لگائی ہے اور انہیں اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ کارکنان کو محفوظ ماحول فراہم کریں ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے ان کی صحت و سلامتی متاثر ہوتی ہو۔وزارت افرادی قوت نے آجروں سے کہا کہ وہ مذکورہ پابندی کے تناظر میں نئے اوقات کار متعین کریں۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ اس حوالے سے اگر کسی کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو وہ کیئر سروس 19911 پر رابطہ کرکے معلوم کرسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…