اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

وہ ملک جس نے بٹ کوائن کو آفیشل کرنسی کی حیثیت دے دی

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان سلواڈورو(این این آئی)ایل سلواڈور دنیا کا وہ پہلا ملک بننے والا ہے جہاں بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت ملنے والی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک حکومتی ترجمان نے بتایاکہ لاطینی امریکی ملک نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت شہری بٹ کوائن کو ہر چیز کے لیے بشمول ٹیکسوں کی ادائیگی، اشیا اور سروسز کی خریداری اور قرضے ادا کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

یہ قدم صدر نایب بوکلے کی کوششوں کا نتیجہ ہے جن کا کہناتھا کہ اس سے ان افراد کو مدد مل سکے گی جن کی بینکوں تک رسائی حاصل نہیں یا ان لوگوں کو جو بیرون ملک سے رقوم بھیجنا چاہتے ہیں۔تاہم ناقدین کے خیال میں یہ قدم کسی نمایاں تبدیلی بجائے محض دکھاوا ہے۔اس منصوبے کی منظوری 8 جون کی شب دی گئی تھی جس کا اعلان صدر نے گزشتہ دنوں امریکی شہر میامی میں ایک بٹ کوائن کانفرنس کے دوران کیا تھا۔ایل سلواڈور میں بٹ کوائن 3 ماہ کے اندر آفیشل کرنسی کی حیثیت اختیار کرلے گی اور وہاں امریکی ڈالر کے مقابلے پر آجائے گی، جو اس وقت لاطینی امریکی ملک کی واحد کرنسی ہے، تاہم اس کی حیثیت بھی برقرار رہے گی۔اگرچہ صدر نایب بوکلے کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ڈالر کی بجائے بٹ کوائن کو دولت کے طور پر تصور کرنا چاہیے، تاہم قانون میں کہا گیا کہ شہری دونوں کرنسیوں کا تبادلہ کسی بھی وقت کرسکیں گے اور امریکی ڈالر کو ریفرنس کرنسی کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔اگرچہ قانون کے تحت ہر شہری بٹ کوائن کو استعمال کرسکے گا تاہم جن کو ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل نہیں ہوگی ان پر یہ لازمی نہیں ہوگا۔قانون میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آبادی میں بٹ کوائن کے استعمال کے لیے ضروری تربیت اور میکنزمز کو فروغ دیا جائے گا۔حیران کن طور پر ایل سلواڈور بٹ کوائن مائننگ کرنے والے سرفہرست 10 ممالک میں شامل نہیں بلکہ اس حوالے سے اس کا اشتراک 0.00 فیصد ہے۔تاہم صدر کے مطابق ریاستی الیکٹرک کمپنی کو بٹ کوائن مائننگ کے لیے سستی بجلی فراہم کرننے کی ہدایت کی جاچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…