منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

کینیڈا میں جاں بحق پاکستانی خاتون دہشتگردی کو تعلیم کے ذریعے ختم کرنے کے حق میں تھیں

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو (این این آئی) کینیڈا میں جاں بحق پاکستانی خاتون دہشتگردی کو تعلیم کے ذریعے ختم کرنے کے حق میں تھیں۔کینیڈا میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں سے ایک مدیحہ سلمان صحافی بھی تھیں جو پاکستان میں آرمی پبلک اسکول جیسے دہشت گردی کے

واقعات کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں بہت سے اسکول قائم کیے جانے کے حق میں تھیں۔44 سالہ مدیحہ سلمان، سلمان افضال کی اہلیہ تھیں اور یہ دونوں میاں بیوی دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہوئے۔ مدیحہ سلمان کا ایک آرٹیکل سوشل میڈیا میں شیئر کیا جا رہا ہے جس میں انھوں نے کینیڈا کے اخبار دا لنک میں ایک آرٹیکل لکھا اور ایک جوڑے کا تعارف کرایا جو اے پی ایس کے 141 شہیدوں کے نام پر پاکستان میں 141 اسکول قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ٹورنٹو میں مقیم ذکی پٹیل اور ان کی اہلیہ سعیدہ نے 141schools.org نامی ویب سائٹ قائم کی تھی اور پاکستان میں اسکول بنانے کے لیے دا سٹیزن فاونڈیشن نامی تنظیم کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے۔ ان ہی کے مقصد کی حمایت کرتے ہوئے مدیحہ سلمان نے لکھا تھا کہ تعلیم ہی ذہن میں وہ بصیرت پیدا کرتی ہے جس سے انسان دہشت گردی کے مقابلے میں کھڑا ہو سکتا ہے اور تعلیم ہی سے ہم پاکستان اور دنیا بھر میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…