منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاول زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات ،عوام دشمن بجٹ کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور بجٹ سیشن میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، مولانا اسعد

محمود، محسن داوڑ، زاہد درانی ودیگر کی بھی ملاقات کی ہیچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپوزیشن رہنماؤں نے بجٹ سیشن کے لئے حزب اختلاف کے لائحہ عمل سے متعلق گفتگو کی پاکستان پیپلزپارٹی کا پارلیمان میں مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لاکر عوام دشمن بجٹ کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی، مل کر چلیں گی،حکومت نے غلط اعدادوشمار دئیے اور جھوٹے دعوے کئیے ہیں،ملک میں غریب مررہا ہے اس کو ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور یہ کہ رہے ہیں کہ معیشت ترقی کررہی ہے،ملک کے اندر غربت اور بے روزگاری کا دور دورہ ہے، آج بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اس حکومت کو بجٹ پاس کروانے کے خلاف ٹف ٹائم دیں گے، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے،ھم نے عدم اعتماد پر مشاورت کی ہے،ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ فنانس منسٹر نے جو بجٹ پیش کیا لگتا ہے کسی اور ملک کا بجٹ ہے، کسی اور ملک کی معیشت کی بات کررہا تھا، ایسا ملک جہاں تاریخی غربت، تاریخی مہنگائی اور تاریخی بے روزگاری کا عوام کو سامنا ہو اس ملک کا وزیر اعظم اور وزیرخزانہ اٹھ

کر معاشی ترقی کی جو بات کرتے ہیں اس میں زیادہ وزن نہیں ہوتا، عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے، ھم سمجھتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کے اختلافات اپنی جگہ لیکن ھمیں مل کر عوام دشمن بجٹ پر آواز اٹھانی ہے، بھم نے ملکر اس بجٹ اور نالائق نااہل حکومت کا مقابلہ کرنا ہے، میں نے وعدے کے مطابق اپنے تمام ممبران اسمبلی بجٹ کا راستہ روکنے کے لئیے اپوزیشن لیڈر کے حوالے کردئیے ہیں، بلاول نے کہاکہ اس حکومت کے خلاف شہبازشریف جس طرح مرضی ھمارے ممبران کے ووٹ استعمال کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…