ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ بدترین مذاق اور زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، احسن اقبال

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنخواہ دار طبقے کے ساتھ بدترین مذاق اور ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترداف قرار دیا ہے۔2021-22کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش ہو

نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ریکارڈ مہنگائی برپا کرنے کے بعد تنخواہ دار طبقہ کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ اْن کے ساتھ بدترین مذاق اور ان کے زخموں پہ نمک چھڑکنے کے مترادف ہے،ہم اسے مسترد کرتے ہیں،کم از کم 25فیصد اضافہ کیا جانا چاہیے تھا چونکہ تین سالوں سے اضافہ نہیں ہوا۔ انہو ںنے کہاکہ عمران خان نے سی پیک کے اہم ترین منصوبہ ایم ایل ون جس کی لاگت پاکستانی رپوں میں 1119307 ملین ہے، اس کے لئے 6000 ہزار ملین روپے بجٹ میں رکھے ہیں، اس حساب سے تو یہ منصوبہ 186 سالوں میں مکمل ہو گا، یہ ہے حقیقت بجٹ اور سی پیک کی،یہ کراچی تا پشاورطورخم ریل منصوبہ ہے جس کے معاہدے پہ 2017 میں دستخط ہوئے اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج تک کام شروع نہیں ہو سکا۔انہو ںنے مزید کہا کہ گزشتہ روز حکومت نے بغیر کسی بحث کے ڈکیٹیٹر انداز میں بل پاس کروائے حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس میں قانون سازی کو بلڈوز کیا اس وجہ سے ہم نے بجٹ اجلاس میں شور شرابا کیا ۔ احسن اقبال نے حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنخواہ دار طبقے کے ساتھ بدترین مذاق اور ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترداف قرار دیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…