ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

بجٹ کی منظوری سے متعلق جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) جہانگیر ترین گروپ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے ان کے ہم خیال گروپ میں شامل ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور وزرا نے ملاقات کی،

ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال ، صوبائی وزیراجمل چیمہ، زوار وڑائچ، لالہ طاہر رندھاوا اور سردار خرم لغاری شریک ہوئے۔ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کی گئی، جہانگیرترین کیس کی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا، سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، اور پنجاب حکومت کے وعدوں پر عملدرامد کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔ جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ترین گروپ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا مکمل ساتھ دے گا۔دوسری جانب پنجاب کے مالی سال 2021 اور 22 کے بجٹ کا معاملہ، اپوزیشن نے حکومت کو بجٹ پر ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی تیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے دو کمیٹیاں بنا دیں دونوں کمیٹیوں میں اپوزیشن اراکین کی دس اراکین شامل ہیں۔ سیاسی کمیٹی کو ملک ندیم کامران لیڈ کریں گے جبکہ لیگل کمیٹی کو رانا مشہود لیڈ کریں گے۔ خلیل طاہر سندھو کو اپوزیشن اراکین کی تعداد کو پوری رکھنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔کمیٹی اراکین میں طاہر خلیل سندھو ، افتخار چھچر،خواجہ عمران نذیر، مناظر حسین رانجھا، خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، عظمی بخاری، ملک احمد خاں، رانا مشہود اور زکیہ شاہنواز شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے لیگی ارکان کو بروقت اسمبلی سیکرٹریٹ میں کٹوتی کی تحاریک جمع کروانے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔مذکورہ لیگی ارکان بجٹ کے بعد کٹوتی کے تحاریک پیش کریں گے۔ حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کو ارکان اسمبلی کی معاونت کی بھی ہدایت کر دی۔ لیگل کمیٹی ارکان کو کٹوتی کی تحاریک کی تیاری میں قانونی معاونت فراہم کرے گی۔اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی کی حمایت لینے کے لئے بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔ حمزہ شہباز پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی سے بجٹ پر مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…