اسلام آباد (این این آئی)وفاقی سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹریٹ کا مرکزی دروازہ بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سر کاری ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی فخر امام کی پریس کانفرنس کا مقام بھی تبدیل کیا گیا ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔