جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملکی زرمبادلہ ذخائر 23ارب 29 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)واپڈا گرین بانڈز کے 50کروڑ ڈالر حکومت کو موصول ہوگئے۔ اس وصولی کے بعد ملکی زرمبادلہ زخائر 23ارب 29کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق واپڈا نے 50کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا کیا تھا جس کی رقم حکومت کو موصول ہوگئی ہے ۔ رواں ہفتے ملکی زرمبادلہ زخائر 28کروڑ30لاکھ

ڈالرز بڑھ کر 23ارب 57کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں ۔اسی عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 28کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا اور مرکزی بینک کے زخائر 16ارب 41کروڑ ڈالرہوگئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 30لاکھ ڈالر بڑھ کر 7ارب 16کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںدور روزہ مندی کے بعد جمعرات کو تیزی کا رجحان پھر لوٹ آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی48ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 473.87پوائنٹس کے اضافے سے48251.49پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ66.18 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 58ارب42کروڑ38لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 23.30فیصدکم رہا۔گز شتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس48ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرتے ہوئے 48288پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تیزی کے اثرات آخر تک برقرار رہے اور کاروبار کے اختتام پرکے

ایس ای100انڈیکس 473.87پوائنٹس کے اضافے سے48251.49پوائنٹس پر بند ہواجب کہ155.79پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19537.60پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس260.14پوائنٹس کے اضافے سے 32657.40پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا

جس میںسے276کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ117میں کمی اور 24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب92ارب5کروڑ71لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب50ارب48کروڑ9لاکھ روپے ہو گئی جب کہ حصص کی

لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 3کروڑ93لاکھ 62ہزارشیئر رہاجوبدھ کی نسبت 31کروڑ58لاکھ7ہزارشیئرزکم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص298روپے کے اضافے سے8989روپے اور آئی لینڈ ٹیکسٹائیل 125.88روپے کے اضافے سے2335روپے ہوگئی جب کہ وائتھ پاک65.19روپے کی کمی سے2167.40روپے اورمحمود ٹیکسٹائل کے حصص 35روپے کی کمی سے470روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…