اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مملکت میں عیدالاضحی 20 جولائی کو ہوگی۔القصیم یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے موسمیات کے سابق پروفیسر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ اس بار ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، 10 جولائی کو ذی الحج کا چاند نظر آئے گا اور 35 منٹ تک افق پر نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مملکت میں 11 جولائی اتوار کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی جب کہ 20 جولائی 2021 بروز منگل عیدالاضحی منائی جائے گی۔دوسری جانب گلف نیوز کا بھی کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ذوالحج کا چاند 10 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے باعث عیدالاضحی 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی ، یا د رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رواں سال ایک ساتھ 13 مئی کو عیدالفطر منائی گئی تھی،تینوں ممالک میں اس بار عیدالاضحی بھی ایک ہی دن ہوسکتی ہے، اس حوالے سے ابھی تک واضح طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔