اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں رواں مون سون سیزن کے دوران معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے افسر جواد میمن نے بتایا کہ کراچی میں رات گئے اور
الصبح کچھ علاقوں میں پھوار پڑنے کا امکان ہے اور یہ سلسلے پورے ہفتے جاری رہے گا۔نجی ٹی وی سماء کے پرگروام میں محکمہ موسمیات کے افسر کا کہنا تھ اکہ پری مون سون سیزن میں کچھ علاقوں میں باقاعدہ سسٹم موجود نہیں ہے لیکن سمندری بادلوں کی وجہ سے موسم میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔کراچی سے متعلق ان کا خصوصی طور پر یہ کہنا تھا کہ کراچی میں اس سال مجموعی طور پر معمول سے زیادہ بارشیں رہنے کا امکان ہے۔جواد میمن کا مزید کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں بھی اگلے 5 دن شدید گرمی رہے گی اور ہیٹ ویو آئی گی۔ گرم موسم کے دوران حبس اور لوُ چلنے کا بھی امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دن کے دوران شدید گرمی پڑے گی اور بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔سیاحوں کے لیے انھوں نے ہدایت کی کہ ویک اینڈ پر شدید گرمی کے بعد موسم میں بہتری آئے گی۔