نیویارک(نیوزڈیسک) ریپ کے جھوٹے الزامات سے بچنے کے لیے ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے جو باہمی رضامندی سے جنسی تعلقات قائم کیے جانے کی گواہ بنے گی۔وی کونسنٹ یارضامندی نامی اس ایپلی کیشن کے ذریعہ جنسی تعلقات قائم کرنے سے پہلے صارفین 20 سیکنڈ کا ایک ویڈیو کلپ بنا کر بتا سکتے ہیں کہ وہ کس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے والے ہیں۔ایپ اسی وقت کام کرےگی جب اس کے کیمرے کے سامنے انسانی چہرے آئیں گے اور جنسی تعلقات قائم کرنے والے دونوں لوگ صاف الفاظ میں یس‘ یعنی ’ہاں‘ کہیں گے تاہم کچھ لوگوں کو خدشہ ہے کہ اس ایپ کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔انگلینڈ اور ویلز میں کام کرنے والی ریپ کرائیسز نامی امدادی تنظیم کی ترجمان کیٹی رسل نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کیمرے کے سامنے جنسی تعلقات قائم کرنے کےلئے ’یس‘ کہہ رہا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ رضامند ہے۔ رضامندی مکمل آزادی کے ساتھ، مکمل مرضی سے دی جانی ضروری ہے۔رسل کے مطابق گر کسی کو ڈرا دھمکا کر ویڈیو بنائی گئی ہو تو اس کا پتہ نہیں چلے گا۔برطانیہ کی ہی بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اس ایپ سے ایسا لگتا ہے جیسے برطانیہ میں ریپ کے جھوٹے الزامات عائد کرنا عام بات ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں